آپریشن وعدہ صادق 4 کے دوران اسرائیل میں 50 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل میں 50 سے زائد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی ریڈار سسٹمز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، اسرائیل میں 50 اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92 ویں لہر کے دوران اسرائیل میں 50 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران امریکی ریڈار سسٹمز اور بحری تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائی میں بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا۔ کویت کی بندرگاہ شویخ پر امریکی لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی جہازوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

بحرین کی جبل الدخان ریڈار سائٹ پر نصب طویل فاصلے تک کام کرنے والے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کے جواب میں کی گئی ہیں۔

ایرانی ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی توانائی تنصیبات پر جوابی حملے ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی رمات ڈیوڈ ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

واضح رہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی حملے کیے ہیں۔ ایران پر فجیرہ آئل پورٹ پر ڈرون حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں