حارث رؤف، برا میچ بولر کی صلاحیت کا پیمانہ نہیں

حارث رؤف نے کہا کہ ایک میچ میں خراب کارکردگی بولر کی صلاحیت کا پیمانہ نہیں۔ وہ اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کو مثبت لیتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حارث رؤف، برا میچ بولر کی صلاحیت کا پیمانہ نہیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ایک میچ میں خراب کارکردگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ برے بولر بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہو سکتی ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں۔ جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں، رنز تو زیادہ بنیں گے ہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے، لیکن باقی چار بولروں کو رنز پڑیں گے۔ آج کل جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔

حارث نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کا واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں