ایران نے امریکہ کا ایف 35 طیارہ مار گرایا

ایران نے امریکی ایف 35 طیارہ مشرقی ایران کے اوپر مار گرایا، کشیدگی میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے امریکی ایف 35 طیارہ مار گرایا، کشیدگی میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی ایف 35 طیارہ مشرقی ایران کے اوپر مار گرایا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور پائلٹ کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں۔

ایران کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایران نے مزید بتایا کہ اس نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے ڈیٹا سینٹر کو بھی نشانہ بنایا، تاہم دبئی انتظامیہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 2,076 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک لاکھ 13 ہزار شہری املاک کو نقصان ہوا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کے تازہ حملوں کی لہر میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے مطابق ان حملوں کا مقصد امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں امریکی تنصیبات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ ایران نے 18 بڑی امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں