امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج عہدے سے برطرف

امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو وزیر دفاع کے حکم پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ایران جنگ کے دوران کئی عہدیداروں کے استعفے سامنے آئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج عہدے سے برطرف

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے آرمی چیف جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جنہیں اب عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ جنرل جارج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا۔

جنرل جارج نے اگست 2023ء میں آرمی چیف کا منصب سنبھالا تھا۔ ان سے ایسے وقت استعفیٰ مانگا گیا جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔

ایران جنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کے استعفے اور تبدیلیاں معمول بن چکی ہیں۔ حال ہی میں اٹارنی جنرل پام بونڈی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 مارچ کو ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم نے بھی استعفیٰ دیا تھا، جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے بھی اختلافات پر عہدہ چھوڑ دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں