تمام موٹر سائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔مشیر خزانہ

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹر سائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشیر خزانہ، موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی نہیں ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر خزانہ خرم شہزاد نے واضح کیا ہے کہ تمام موٹر سائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے مقامی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود حکومت نے کم وسائل کے باوجود ڈیزل پر صفر لیوی رکھی۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں نے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔ اس مقصد کے لیے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا استعمال ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مستحق افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں