وزیر اعظم کی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات سے نمٹنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری کی ہدایت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف، عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات سے نمٹنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک پر ممکنہ مالیاتی و معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کو موجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، مگر پاکستان مؤثر انداز میں اس چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے معیشت کے تمام شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پالیسی کی تیاری پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کو مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں