ٹرمپ حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا، مزید برطرفیوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں اہم سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت میں ان تبدیلیوں کے بعد مزید برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
متعدد امریکی اعلیٰ حکام اپنے عہدوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ خدشہ ہے کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکرٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل اور وزیر محنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی برطرف ہوسکتے ہیں۔
ان تبدیلیوں کے باعث حکام میں پریشانی کا ماحول ہے۔ وزیر جنگ ایسا آرمی چیف آف اسٹاف چاہتے ہیں جو فوج سے متعلق صدر ٹرمپ کے وژن پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔ ٹرمپ نے نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے۔














