حکومتی مجبوریاں حقیقت مگر عام آدمی جیئے گا کیسے؟سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پوری کرتے کرتے غریب آدمی مر جائے گا، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعد رفیق، آئی ایم ایف شرائط سے غریبوں پر دباؤ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے حکومتی مجبوریوں کو تسلیم کیا لیکن سوال کیا کہ عام آدمی جیے گا کیسے؟

سعد رفیق نے مزید کہا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مر جائے گا اور متوسط طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے چلا جائے گا۔

انہوں نے ایران پر امریکی و صیہونی حملے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حملے نہ رکے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا تھا، جس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور متاثر ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں