مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عالمی حالات بہتر ہوں گے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ جیسے جیسے عالمی حالات بہتر ہوں گے، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے عوام پر بوجھ کم کیا گیا۔ یہ قیادت عوام کو مشکل حالات میں اکیلا نہیں چھوڑتی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جو عوام کے لیے چیلنج ہے۔















