جرمن شہری فلپ سام کی سائیکل اسلام آباد میں چوری ہو گئی، پولیس نے جلدی کارروائی کرتے ہوئے سائیکل برآمد کر لی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائیکل پر دنیا کی سیر کرنے والا جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق، فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر کیمپ لگایا تھا۔
جب جرمن شہری اگلی صبح اٹھا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے تھے۔
جرمن ایمبیسی کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کی اور سائیکل برآمد کر لی۔
واضح رہے کہ جرمن شہری فلپ سام دنیا کی سیر پر نکلا تھا اور پاکستان میں پہلی بار اس طرح کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔













