امریکا نے ایران پر ‘آپریشن ایپک فیوری’ کے تحت حملہ کیا، جدید ڈرونز اور طیارے استعمال کیے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کے خلاف ‘آپریشن ایپک فیوری’ کا آغاز کیا ہے جس میں جدید ترین ڈرونز کا استعمال بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکا کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) مشرق وسطیٰ میں اس کارروائی کی قیادت کر رہی ہے۔ اس آپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری تینوں قوتیں شامل ہیں۔
امریکی فضائیہ نے B-52، B-1 اور B-2 بمبار طیارے استعمال کیے ہیں۔ F-15، F-16 اور F-18 لڑاکا طیارے بھی فضائی آپریشن میں شامل ہیں۔
F-22 اور F-35 جدید اسٹیلتھ طیاروں کے ذریعے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ خصوصی الیکٹرانک جنگی طیارے EA-18G اور EC-130H بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کے ساتھ مذاکرات یا سفارت کاری کے لیے تیار نہیں ہیں، جبکہ یو اے ای اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔













