پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شہری صفائی کو بہتر بنانا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شہری صفائی کو بہتر بنانے کے لیے بھینسوں کے گوبر پر ماہانہ فیس عائد کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس منصوبے کا آغاز لاہور میں پائلٹ منصوبے کے طور پر کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں لاہور کی گوالا کالونی میں موجود مویشی باڑوں کا مکمل سروے کیا جا چکا ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی رواں ماہ اس منصوبے کا آغاز کرے گی، جس میں بھینسوں کے مالکان سے فی بھینس 30 سے 60 روپے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔
اس فیس کے بدلے میں مویشی باڑوں سے جمع ہونے والے گوبر کی صفائی اور نکاسی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہری علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
یہ منصوبہ شہری علاقوں میں صفائی کو بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اگر پائلٹ منصوبہ کامیاب رہا تو اسے صوبے کے دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں بھینسوں کے گوبر پر فیس عائد کرنا بھی شامل ہے۔














