چاند پر صرف 12 خلابازوں اترے، ناسا کے نئے مشن میں چار خلاباز شامل

ناسا کے ‘آرٹیمس 2’ مشن میں چار خلاباز چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے، جبکہ اب تک 12 خلابازوں نے چاند پر قدم رکھا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چاند پر صرف 12 خلابازوں نے قدم رکھا، ناسا کا نیا مشن جاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا نے اپنے نئے خلائی مشن ‘آرٹیمس 2’ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں چار خلاباز شامل ہیں۔ یہ مشن چاند کے گرد چکر لگا کر 11 اپریل کو زمین پر واپس پہنچے گا۔

ماضی میں 1968 سے 1972 کے دوران ناسا نے 9 انسانی مشن چاند کی طرف بھیجے تھے، جن میں مجموعی طور پر 28 خلاباز شامل تھے۔ ان میں سے صرف 12 خلابازوں نے چاند کی سطح پر قدم رکھا۔

‘آرٹیمس 2’ مشن کا مقصد چاند پر انسانی قدم جمانے کی راہ ہموار کرنا ہے، لیکن یہ خلاباز صرف چاند کے گرد چکر لگائیں گے۔

چاند پر قدم رکھنے والے خلابازوں میں نیل آرمسٹرانگ اور بز ایلڈرن شامل ہیں، جنہوں نے 1969 میں اپالو 11 مشن کے دوران چاند پر قدم رکھا۔

واضح رہے کہ ‘آرٹیمس 2’ مشن کا مقصد مستقبل میں مریخ پر انسانی مشن کی تیاری کرنا ہے، جبکہ چاند پر قدم رکھنے والے 12 انسانوں کا ریکارڈ فی الحال برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں