پاکستان میں 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک ، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان میں 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک کی گئیں، سائبر ہراسگی پر 1100 سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک کرنے کی رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی اسمبلی میں فحش مواد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین آمیز مواد کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ سائبر ہراسگی پر 545، نفرت انگیز تقریروں پر 322، اور جعلی معلومات پر 187 مقدمات درج ہوئے۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ 360 خواتین اور 110 مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار ہوئے۔ نفرت انگیز تقاریر سے 42 خواتین اور 273 مرد متاثر ہوئے، جبکہ غلط معلومات سے 21 خواتین اور 180 مرد متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے گئے اور 435 شکایات درج کی گئیں۔ توہین آمیز مواد پر 73 افراد گرفتار ہوئے اور 3 کو سزائیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے 15 لاکھ غیر قانونی یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی اور 65 لاکھ فحش مواد کی ڈومینز بلاک کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں