وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت پر تنقید، جلسے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت پر تنقید، جلسے کا اعلان

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ غیر آئینی طور پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر جلسے کے لیے این او سی نہیں ملا تو ہر فرد اپنی جگہ احتجاج کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان کا حق نہیں دے رہی اور صوبائی بجٹ میں کٹوتیاں کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تین سے چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں، لیکن مسائل پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے نے اپنے وسائل سے 15 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے اختلاف ہے۔ عوام کی آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے اور ماضی میں بھی صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں