آپریشن غضب للحق کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی

آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، حکام کے مطابق یہ آپریشن مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن غضب للحق، پاکستان میں دہشتگردی میں 59 فیصد کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق، آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مارچ میں فروری کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی دیکھی گئی۔ 2026 کے پہلے تین ماہ میں مجموعی طور پر 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کی کمی واقع ہوئی۔

یہ آپریشن مربوط اور مؤثر ثابت ہو رہا ہے، دہشتگردوں کی ہلاکتیں اس کی عکاسی کرتی ہیں۔ آپریشن سے پہلے رواں سال کے نویں ہفتے میں سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب آپریشن غضب للحق شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں