یادداشت کی کمزوری میں اضافہ، ماہرین کی رائے میں ناکافی نیند، تمباکو نوشی اور ادویات اہم وجوہات ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یادداشت کی کمزوری ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ عام عادات یادداشت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناکافی نیند، تمباکو نوشی، اور غیر متوازن غذا یادداشت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں۔ نیند کی کمی نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت کو 40 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
ادویات کا استعمال بھی یادداشت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سکون آور دوائیں اور بلڈ پریشر کی ادویات کے اثرات دماغی خلیات کو متاثر کرتے ہیں۔
ورزش کی کمی اور ایک وقت میں کئی کام کرنے کی عادت یادداشت کو متاثر کرتی ہیں۔ دماغ کو متحرک رکھنے کے لیے نئی چیزیں سیکھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ انزائٹی اور ڈپریشن بھی یادداشت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ ذہنی امراض کی روک تھام سے یادداشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔















