آرٹیمس 2 مشن، آئی فونز خلا میں تیرنے لگے

ناسا کا آرٹیمس 2 مشن چاند کے مدار تک پانچ دہائیوں بعد انسانوں کو لے گیا، خلابازوں نے پہلی بار اسمارٹ فونز بھی خلا میں ساتھ لے کر گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آرٹیمس 2 مشن، خلا بازوں کے ساتھ آئی فونز کا پہلی بار سفر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا کا آرٹیمس 2 مشن کامیابی سے لانچ ہوگیا، جو چاند کے مدار تک پانچ دہائیوں بعد انسانوں کو لے جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب خلاباز اپنے ذاتی اسمارٹ فونز خلا میں لے گئے ہیں۔

چار خلا بازوں پر مشتمل مشن میں آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز شامل کیے گئے ہیں۔ ایک خلا باز نے ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں اسمارٹ فونز کو خلا میں تیرتے دکھایا گیا۔

ناسا کے مطابق، اس مشن میں خلاباز چاند کی تصاویر اسمارٹ فونز سے لیں گے۔ پہلے ناسا کے کیمروں کی اجازت تھی، مگر اب فوری شیئرنگ ممکن نہیں تھی۔

یہ مشن 10 روزہ ہے جس میں 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر طے ہوگا۔ اس سے قبل ناسا نے 1972 میں انسان بردار مشن چاند پر بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ آرٹیمس 1 مشن نومبر 2022 میں کامیاب رہا، مگر اس میں کوئی انسان شامل نہیں تھا۔ آرٹیمس 2 کا مقصد چاند کے گرد انسانوں کو پہنچانا اور واپس لانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں