آئی پی ایل، شائقین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل

آئی پی ایل کے میچ میں شائقین کی لڑائی کی ویڈیو وائرل، سکیورٹی پر سوالات اٹھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی پی ایل، شائقین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں شائقین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

میچ کے دوران دلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے شائقین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

میدان میں سکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔

یہ واقعہ کرکٹ کے مقابلے کا رنگ پھیکا کر گیا۔ شائقین نے اس لڑائی پر سخت تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ دلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

دیگر متعلقہ خبریں