پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب یہ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4642 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔














