کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیراثر بارشوں کا امکان بڑھ گیا۔ موسمیاتی پیرامیٹرز نے سازگار ماحول پیدا کردیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیراثر موسمیاتی پیرامیٹرز بارشوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں۔
انجم نذیر کے مطابق کراچی میں اپریل میں سب سے زیادہ بارش 1985 میں 37 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس سال اپریل میں بارش کا امکان بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 6 سے 7 سالوں سے ملک میں موسمی پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں، جبکہ پچھلے سال اپریل میں کراچی میں کوئی بارش نہیں ہوئی تھی۔
عام طور پر مغربی ہواؤں کے اثرات ملک کے شمالی علاقوں میں زیادہ ہوتے ہیں، لیکن اس بار کراچی میں بھی اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جبکہ بولان اور باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جان بحق ہوگئے۔















