ٹرمپ نے میکرون پر طنز کرتے ہوئے امریکی-یورپی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نجی تقریب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ تبصرہ کرکے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک نجی لنچ کے دوران ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں عدم تعاون پر تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میکرون کی اہلیہ ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں۔
ٹرمپ کا اشارہ ایک پرانی ویڈیو کی طرف تھا جس میں بریجیٹ میکرون کو سخت رویہ اپناتے ہوئے دکھایا گیا تھا، حالانکہ میکرون نے اسے گمراہ کن مہم کا حصہ قرار دیا تھا۔
امریکی صدر نے فرانس سے خلیجی مدد کی درخواست کا ذکر کیا اور کہا کہ میکرون نے جنگ کے بعد تعاون کی پیشکش کی، جسے ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں دہرایا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے امریکا اور یورپی اتحادیوں میں مزید کشیدگی کا امکان ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں حالات پہلے ہی پیچیدہ ہیں۔














