آرٹیمس ٹو، چاند پر بسنے کے انسانی خواب کی نئی کڑی

آرٹیمس ٹو مشن چاند کی جانب روانہ، انسانی خواب کی نئی کڑی۔ یہ مشن چاند کی دیگر سمت تک جائے گا اور واپسی میں انسانی تاریخ کی تیز ترین پرواز ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آرٹیمس ٹو، چاند کی جانب نیا مشن روانہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نصف صدی بعد انسانیت نے دوبارہ چاند کی جانب قدم بڑھا دیے ہیں۔ چار خلا باز انٹیگریٹی کیپسول میں سوار ہو کر آرٹیمس ٹو مشن پر روانہ ہوئے، جو اپالو سترہ کے بعد پہلا انسانی مشن ہے۔

یہ مشن محض پرواز نہیں بلکہ انسانی خواب کی نئی کڑی ہے۔ یہ خلا بازوں کو زمین سے دور لے جائے گا، جہاں آج تک کوئی انسان نہیں پہنچ سکا۔

یہ مشن چاند کی دوسری سمت سے 6 ہزار 4 سو کلومیٹر آگے تک جائے گا۔ واپسی کے دوران یہ 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گا۔

آرٹیمس 2، آرٹیمس 3 کے لیے بنیاد ہے، جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر انسان کو اتارنا ہے۔ امریکہ خلا میں مستقل قیام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین بھی 2030 تک چاند پر انسانی مشن اتارنے کے لیے کوشاں ہے۔ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، آرٹیمس ٹو کے مقاصد اپالو 8 مشن سے ملتے جلتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں