انڈونیشیا 7.6 میں شدت زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک

انڈونیشیا میں 7.6 شدت کے زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا 7.6 شدت زلزلہ، ایک شخص ہلاک

جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے شمالی بحیرہ ملوکا میں 7.6 شدت کے زلزلے نے جمعرات کو خوف و ہراس پھیلا دیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور عمارتیں متاثر ہوئیں۔

زلزلے کے فوراً بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی جو بعد میں واپس لے لی گئی، مگر حکام نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں پانچ مقامات پر سونامی کی لہریں دیکھی گئیں۔

زلزلے کا مرکز فلپائنی ساحل سے 580 کلومیٹر جنوب میں 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ محکمہ موسمیات نے ابتدائی طور پر 3 میٹر تک لہروں کا خدشہ ظاہر کیا، مگر بعد میں وارننگ منسوخ کر دی گئی۔

زلزلے کے باعث شمالی سولاویسی کے شہر مناڈو میں ایک عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، کئی گھروں اور ایک چرچ کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا بحر الکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ پر واقع ہے، جو زمین کا سب سے زیادہ زلزلہ زدہ علاقہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں