یاسر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے محمد رضوان کے گھر ایک سال گزارا، جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کرکٹر یاسر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹنگ پریکٹس کے لیے محمد رضوان کے گھر ایک سال گزارا۔
یاسر خان نے بتایا کہ پشاور زلمی کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سابق کپتان محمد رضوان نے انہیں بیٹنگ کے حوالے سے اپنے پاس بلا لیا تھا۔ انہوں نے پشاور میں رضوان کے گھر رہ کر 2 سیشنز میں 3 سے 4 گھنٹے بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
یاسر خان کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کی فرسٹ کلاس اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہتری آئی۔ وہ اب پی ایس ایل پر مرکوز ہیں اور سمجھتے ہیں کہ رضوان کی رہنمائی کا انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دے۔ یاسر خان نے کہا کہ ان کی قومی ٹیم میں شمولیت ابھی مقدر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ یاسر خان نے راولپنڈی فرنچائز میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان تعاون کو سراہا اور ٹیم کے ماحول کو بہترین قرار دیا۔















