ٹرمپ کی جنگ جاری رکھنے کا اعلان، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی جنگ جاری رکھنے کا اعلان، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے عالمی حالات کے پیش نظر محتاط رویہ اپنایا ہے۔

جاپان کی نکی 225 انڈیکس میں 1.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کوریا کی کوسپی انڈیکس 2.6 فیصد نیچے آ گئی۔ ہانک کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ فروری کے آخر میں ایران سے متعلق کشیدگی بڑھنے کے بعد سے جاری ہے۔

ایشیا کی معیشتیں توانائی کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتی ہیں، اس لیے کسی بھی تنازعہ کے اثرات مالیاتی منڈیوں پر فوراً ظاہر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد خطے میں عدم استحکام کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں