چین میں اسمارٹ عینکوں سے نقل کا رجحان بڑھنے لگا، کرایے پر ملنے لگے

چین میں طلباء اسمارٹ چشمے کرائے پر لے کر امتحانات میں نقل کر رہے ہیں۔ شیان یو مارکیٹ پلیس پر یہ چشمے 40 سے 80 یوآن میں دستیاب ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، طلباء اسمارٹ چشمے کرایے پر لے کر نقل کرنے لگے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے لیے اسمارٹ چشمے کرائے پر لے رہے ہیں۔ شیان یو مارکیٹ پلیس پر یہ چشمے 40 سے 80 یوآن تک کرائے پر دستیاب ہیں۔

ٹیکنالوجی کے منفی استعمال سے تعلیمی نظام کو نیا چیلنج درپیش ہے۔ اسمارٹ گلاسز (خفیہ کیمروں والی عینک) کے ذریعے طلباء بغیر پکڑے گئے نقل کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اسمارٹ چشموں کی صنعت میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی آمد سے ترقی ہوئی ہے۔ یہ چشمے تصاویر لینے، ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور راستہ دیکھنے جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔

یہ چشمے خصوصاً انگریزی اور ریاضی کے امتحانات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں چھپے کیمرے اور آڈیو فیچرز سے امتحانی سوالات کے فوری جوابات ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی حکومت قومی سبسڈی اسکیم کے تحت مقامی برانڈز کی فروخت کو فروغ دے رہی ہے۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانات کے طریقے بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں