ناسا کاتاریخی مشن آرٹیمس ٹو، انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ

ناسا نے 53 سال بعد آرٹیمس ٹو مشن کے ذریعے انسانوں کو دوبارہ چاند کی جانب روانہ کیا۔ یہ مشن چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے لیے اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناسا، تاریخی مشن آرٹیمس ٹو کے ذریعے انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے 53 سال بعد انسانی مشن آرٹیمس ٹو کو چاند کی جانب کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔ یہ مشن چاند کے گرد انسانی سفر کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔

یہ راکٹ یکم اپریل 2026 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا، جس میں چار خلا باز شامل ہیں۔ یہ مشن مستقبل میں چاند پر دوبارہ انسان اتارنے کی تیاری کا اہم حصہ مانا جا رہا ہے۔

آرٹیمس ٹو مشن کا سفر 4 لاکھ 6 ہزار کلومیٹر کا ہے، جو خلا میں اب تک کا طویل ترین فاصلہ ہے۔ آخری بار انسان چاند پر 1972 میں اپولو مشن کے ذریعے پہنچے تھے۔

ریڈ وائزمین اس مشن کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ کرسٹینا کوچ پہلی خاتون خلانورد بن گئی ہیں۔ وکٹر گلوور پہلے سیاہ فام اور جیرمی ہینسن پہلے غیر ملکی خلانورد کے طور پر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا کا یہ مشن چاند پر مستقل انسانی موجودگی اور مستقبل میں مریخ تک رسائی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ امریکہ 2028 تک چاند کے جنوبی قطب پر انسان اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں