دبئی نے ایرانی شہریوں کے داخلے پر فوری پابندی عائدکر دی

دبئی نے ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی۔ یہ اقدام سیکیورٹی وجوہات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی، ایرانی شہریوں کے داخلے پر فوری پابندی عائد

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی میں ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فلائی دبئی کی جانب سے جاری کردہ اپڈیٹ کے مطابق، یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

یہ پابندی تمام ایرانی پاسپورٹ ہولڈرز پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ یو اے ای رہائشی ویزا رکھتے ہوں یا وزٹ ویزا۔ ایرانی شہری جو اس وقت یو اے ای سے باہر ہیں، انہیں بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے شہریوں کے قریبی رشتہ داروں کو استثنا حاصل ہوگا، بشرطیکہ وہ سفر سے پہلے متعلقہ حکام سے منظوری لیں۔

یہ اقدام خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد دبئی کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی وقت براہ راست مذاکرات کے امکانات موجود ہیں، جو خطے کے دیگر مسائل میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں