تہران میں ریلیوں میں ‘شکریہ پاکستان’ کے نعرے گونج اٹھے، ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی شرکت۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں ‘شکریہ پاکستان’ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔
ولی عصر چوک پر منعقدہ ریلی میں شرکاء نے ایرانی جھنڈوں کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر ‘شکریہ پاکستان’ کے نعرے درج تھے۔
ریلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔ شہریوں نے انقلاب ایران کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
امریکی اور اسرائیلی اہداف پر 100 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، پاسداران انقلاب نے 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس موقع پر ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔














