اسرائیلی حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔
حملے کے دوران اسرائیلی فوج نے تہران میں کمال خرازی کے گھر کو نشانہ بنایا اور سرکاری انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹر خرازی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حملے کے جواب میں ایران اور حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے، جن سے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
خطرے کے سائرن کے بعد بنکرز کی طرف دوڑنے والے 6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا۔ بنکرز کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دُگنا کر رہا ہے، جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی۔














