ایران ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے اعلان کیا ہے۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچز کی منتقلی کی بات کی تھی۔
انفانٹینو نے واضح کیا کہ میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ میزبان ہیں اور ٹورنامنٹ 11 جون سے شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کو امن اور یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایرانی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیا تھا۔















