پونم پانڈے کی حمل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، مداح کنفیوز نظر آئے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے حمل کی خبر تصاویر کے ذریعے شیئر کی۔
پونم پانڈے نے 31 مارچ کو انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی ٹی شرٹ اوپر اٹھائے ہوئے نظر آئیں، جس میں ان کا بیبی بمپ دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری تصویر میں انہوں نے شرٹ نیچے کی ہوئی ہے، لیکن ان کا حمل واضح نظر آ رہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں حاملہ خاتون، دودھ کی بوتل اور بچے کا ایموجی شامل تھا۔
یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا اور مداحوں کے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے مبارکباد دی جبکہ کئی صارفین حیران اور کنفیوز نظر آئے۔
واضح رہے کہ 2024 میں پونم پانڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سروائیکل کینسر سے انتقال کر گئی ہیں، لیکن بعد میں اسے آگاہی مہم کا حصہ قرار دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔











