ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد قرار دیا

ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جس سے مالی پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ارجنٹینا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد قرار دیا

بیونس آئرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام حزب اللہ کی حمایت کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

ارجنٹینا حکام کے مطابق 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی مرکز پر حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد کی گئی تھی جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ارجنٹینا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

اس فیصلے کے بعد ارجنٹینا ایرانی پاسداران انقلاب کے خلاف مالی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ دیگر قانونی اقدامات بھی کر سکتا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ اقدام دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ خطے کی سلامتی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی میں تعاون کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا ماضی میں بھی حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے اور اب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں