شمالی کوریا کے امریکا پر سائبر حملے، کرپٹو کرنسی چوری کا الزام

شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا میں سائبر حملے کے ذریعے کرپٹو کرنسی چوری کی کوشش کی، امریکی میڈیا نے شمالی کوریا کو ذمہ دار قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمالی کوریا، امریکا پر سائبر حملے سے کرپٹو کرنسی چوری کا الزام

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی کوریا کے ہیکرز نے منگل کی صبح امریکا کے ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی۔ ہیکرز نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطرناک اپڈیٹس بھیج کر کرپٹو کرنسی چوری کرنے کی کوشش کی۔ امریکی میڈیا نے اس کارروائی کا مقصد کرپٹو کرنسی کی چوری بتایا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق، ایگیوس سافٹ ویئر کا استعمال صحت اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کمپنیاں بھی اس پر انحصار کرتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی چوری کے ذریعے اربوں ڈالر حاصل کیے ہیں۔

حکام کے مطابق، گوگل کی ملکیت میں موجود سائبر انٹیلی جنس فرم مینڈیئنٹ نے کہا ہے کہ حملے کے پیچھے شمالی کوریا کا ہیکنگ گروپ ہے۔ کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر نے کہا کہ ہیکرز اس سافٹ ویئر سپلائی چین پر حملے سے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ حملہ شمالی کوریا کے حالیہ سپلائی چین حملوں میں ایک اور بڑا واقعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز ملک کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے چند سالوں میں شمالی کوریا کے ہیکرز نے بینکوں اور کرپٹو کمپنیوں سے اربوں ڈالر چوری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ تین سال قبل بھی شمالی کوریا کے آپریٹیوز نے ایک معروف سافٹ ویئر فراہم کنندہ میں گھس کر ہسپتالوں اور ہوٹل چینز کو ہیک کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی مالی معاونت ان ڈیجیٹل چوریوں سے ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں