عراق نے بولیویا کو 1-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 1-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مونتری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایمن حسین نے فیصلہ کن گول کر کے عراق کو کامیابی دلائی، جس کے بعد وہ کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔
عراق کا گروپ آئی میں مقابلہ فرانس، ناروے اور سینیگال سے ہوگا۔ عراق ایشیا کی جانب سے کوالیفائی کرنے والی نویں ٹیم بن گئی ہے۔
میچ کے آغاز میں علی الحمادی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے عراق کو برتری دلائی، تاہم بولیویا نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل مقابلہ برابر کر دیا۔
واضح رہے کہ عراق اس سے قبل صرف ایک بار 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا جہاں اسے اپنے گروپ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















