ایڈم زمپا نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟

ایڈم زمپا نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرنے کی وجہ مہارت کے مطابق معاوضہ نہ ملنے کو قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایڈم زمپا، آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ان کی مہارت کے حساب سے مناسب معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

زمپا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئی پی ایل میں شامل رہنا ان کے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا کیونکہ بھارتی کرکٹ لیگ کافی وقت لیتی ہے اور وہاں معاوضہ بھی توقعات کے مطابق نہیں تھا۔

زمپا نے مزید کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد وہ کرکٹ سے وقفہ لینے کا سوچ رہے تھے مگر اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے انہوں نے فوراً قبول کیا۔

زمپا کی کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور انہوں نے پی ایس ایل کے معیار کی تعریف بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈم زمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں