امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم جاری

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر کانگریس کی منظوری تک روکنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ انتظامیہ، بال روم کی تعمیر روکنے کا عدالتی حکم

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی منظوری تک وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر سے روک دیا ہے۔

امریکا کے وفاقی جج نے تحفظات رکھنے والے ایک گروپ کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے ابتدائی کارروائی میں 400 ملین ڈالر لاگت کے بال روم کی تعمیر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں گالف پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد عوامی پیسہ خرچ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس اسے ‘ایگزیکٹو ٹائم’ کہتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ زیادہ وقت گالف کورسز پر گزارتے ہیں جبکہ امریکا میں مہنگائی کی صورتحال ہے۔ نقادین کے مطابق یہ عوامی پیسے کے استعمال پر سوالیہ نشان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں