کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسلح افراد کی لوٹ مار، درجنوں مسافر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ مقامی افراد اور مسافر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے سیکورٹی پر تشویش ظاہر کی۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے خضدار اور سوراب کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے بسوں کو روک کر لوٹ مار کی۔درجنوں مسافر نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ مسلح افراد نے رات کے وقت سڑک پر رکاوٹ کھڑی کر کے بسوں کو روکا اور مسافروں کا سامان چھین لیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو منظم اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یہ واقعہ اس حصے پر پیش آیا جہاں پہلے بھی لوٹ مار کی شکایات آ چکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس روٹ کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ متاثرہ مسافروں نے پولیس میں شکایات درج کرائی ہیں۔ مسافر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے سیکورٹی کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔














