آئی ایم ایف وفد، آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع، ایف بی آر کا چیلنج

آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر متوقع ہے، ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بڑا چیلنج ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف وفد، آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع، ایف بی آر کا چیلنج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر متوقع ہے جہاں ایف بی آر کی کارکردگی بڑا چیلنج ہوگی۔

آئی ایم ایف وفد کی آمد کے دوران بجٹ 2026-27 کی تیاری اور ملک کے اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔ یہ دورہ آئندہ ماہ کے وسط تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے لیے سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمزور کارکردگی ہے، جس کی وجہ سے ٹیکس اہداف بار بار پورے نہیں ہو رہے۔

آئی ایم ایف وفد ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔ ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر بھی زور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی اور نجکاری پروگرام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ قسط کا اجرا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں