یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت 30 فیصد جبکہ ڈیزل کی 70 فیصد بڑھ گئی۔
ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہوگئی ہے۔ اسپیشل 95 پیٹرول 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کردی گئی ہے۔















