نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ، پی سی بی نے سوشل میڈیا پالیسی سخت کردی

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ کے بعد پی سی بی نے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی کردی ہے۔ کھلاڑیوں کو پوسٹ سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ، پی سی بی نے سوشل میڈیا پالیسی سخت کردی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔

پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کرنے سے پہلے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لیں۔ سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پالیسی کی یاددہانی کروادی گئی ہے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ کوئی متنازع پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھلاڑیوں کے مینجرز کو بھی سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی یاددہانی کروائی گئی ہے۔ متنازع پوسٹ کرنے پر کرکٹرز کو کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال کھلاڑیوں کے لیے مواقع کے ساتھ چیلنج بھی بن چکا ہے، اور پی سی بی پہلے بھی اس حوالے سے پالیسی وضع کرچکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں