بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہوا، ہیکرز نے لوگوں سے پیسے مانگنے شروع کر دیے۔ صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہیکرز نے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک کرلیا ہے۔ اس ہیک کے ذریعے بیرسٹر گوہر کے نمبر سے لوگوں سے پیسے مانگے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ ان کا نمبر ہیک ہوگیا ہے اور اب واٹس ایپ پر ان کا مکمل اختیار نہیں رہا۔ انہوں نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ کئی لوگوں نے فون پر اطلاع دی کہ ان کے نمبر سے پیسوں کی درخواست کی جارہی ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے نمبر سے موصول ہونے والے ایسے پیغامات کو نظرانداز کیا جائے۔
یہ واقعہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر رہا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی ذاتی معلومات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ دور میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث صارفین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔














