تیل کی سپلائی کے باوجود قیمتیں بڑھیں۔ایس ایم تنویر

ایس ایم تنویر نے لاہور میں کہا کہ ملک کی تیل سپلائی پوری ہے، لیکن قیمتیں پھر بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ حکومت سے لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایس ایم تنویر، تیل کی سپلائی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ پر سوال

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیل کی سپلائی پوری مل رہی ہے، تاہم قیمتیں پھر بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

ایس ایم تنویر نے لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم سے مشورہ کرے، بہتر فیصلہ سازی کے لیے لانگ ٹرم پالیسی ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کوئی بھی فیصلہ سٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کے ساتھ معاملات حل کرنے کی خواہاں ہے، یہی وقت ہے کہ معیشت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے سٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیا جائے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ کاروباری دنیا کو فیک نیوز سے نقصان ہوتا ہے، اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو رات 10 بجے کی پابندی سے آزاد کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایس ایم تنویر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو لانگ ٹرم انڈسٹری پالیسی دینی چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں