سازگار کمپنی نے ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

سازگار کمپنی نے ہائبرڈ ایس یو وی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز کر دیا، جو ہائبرڈ گاڑیوں میں پہلی باقاعدہ انٹری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سازگار کمپنی، ہائبرڈ ایس یو وی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سازگار انجنیئرنگ ورکس نے اپنی نئی ہائبرڈ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) "Tank-500 Hi4-T 4X4 2.0L Turbo AT” کی آزمائشی پیداوار مارچ 2026 کے اختتام تک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کا سی کے ڈی (CKD) ماڈل پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) اور ہائبرڈ (HEV) دونوں ورژنز میں دستیاب ہوگا، یہ سازگار کی ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں پہلی باقاعدہ انٹری ہے۔

جنوری میں اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہوا تھا، HEV ورژن کی قیمت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے جبکہ PHEV کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ بکنگ رقم بالترتیب 30 لاکھ اور 35 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

ماہرین کے مطابق PHEV گاڑیاں پٹرول انجن کے ساتھ بڑی بیٹری رکھتی ہیں، جو محدود فاصلے تک صرف بجلی پر چل سکتی ہیں، بعد میں ہائبرڈ موڈ پر آ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی نے اپنے پلانٹ کی توسیع مکمل کر لی ہے، جس پر 6.5 ارب روپے خرچ ہوئے۔ بورڈ نے 22 ارب روپے کے نئے توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دی، جس سے پیداواری صلاحیت 54 ہزار یونٹس سالانہ تک پہنچ جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں