عالمی تیل بحران سے قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز میں پیدا شدہ صورتحال نے عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال پیدا کر دیا ہے، جس سے قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
عالمی تیل سپلائی بحران نے ایک ماہ کا عرصہ مکمل کر لیا ہے، جس کے اثرات ایشیائی ممالک جیسے تھائی لینڈ سے پاکستان تک فیول کی قلت کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔
امریکی حکومتی عہدیداران اور تجزیہ کاروں کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ موجود ہے، جس سے عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے 1970 کی دہائی کے تیل بحران کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمز کی بندش بڑے عالمی بحران کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ یورپ میں ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے متبادل راستوں سے تیل کی سپلائی جاری رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی سپلائی میں 18.4 ملین بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔















