فخر زمان پر پی ایس ایل 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

فخر زمان پر پی ایس ایل 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، لیول تھری جرم چارج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فخر زمان، پی ایس ایل 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کے فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں لیول تھری جرم کے تحت چارج کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان پر پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، جو گیند کی حالت خراب کرنے سے متعلق ہے۔

پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، جس میں فخر زمان نے چارج سے انکار کیا۔ اگلے 48 گھنٹوں میں مزید سماعت ہوگی جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم نہیں اور وہ اس پر مزید بات کریں گے۔ یہ معاملہ لاہور قلندرز کے خلاف 5 رنز کی پنالٹی پر بھی اثر انداز ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے ایک میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بنائے۔

دیگر متعلقہ خبریں