ہاردک پانڈیا نےگرل فرینڈ کو مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی گرل فرینڈ کو مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی، جس کی قیمت 1.7 کروڑ روپے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہاردک پانڈیا، گرل فرینڈ کو مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کو قیمتی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی۔ یہ گاڑی مرسڈیز بینز وی کلاس (Mercedes-Benz V-Class) ہے جس کی قیمت تقریباً 1.7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی بھارت کی پہلی وی کلاس ہے جو کسی کو تحفے میں دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ہاردک اور مہیکا کو شو روم میں گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کریں گے، اس موقع پر ان کا یہ تحفہ خاص توجہ کا مرکز بنا۔ پانڈیا کے پاس پہلے سے ہی کئی لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس، لیمبورگینی اور آڈی شامل ہیں۔

اس مہنگے تحفے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے، کچھ نے اسے محبت کا اظہار کہا تو کچھ نے غیر ضروری خرچ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں