بنوں میں پولیس گاڑی پر حملے میں اے ایس آئی دلنواز خان شہید اور دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ ہوا، جس میں اے ایس آئی دلنواز خان شہید ہوئے جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق، واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سجاد خان نے مزید بتایا کہ پولیس نے دہشتگردوں کی دو موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔















