اے آئی چیٹ بوٹس کے غلط رویوں میں اضافہ، نئی تحقیق کا انکشاف

ایک تحقیق میں اے آئی چیٹ بوٹس کے جھوٹ اور دھوکا دہی کیسز میں تیزی سے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی چیٹ بوٹس کے غلط رویوں میں اضافہ، نئی تحقیق کا انکشاف

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے چیٹ بوٹس میں جھوٹ اور دھوکا دہی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ چھ ماہ میں دیکھا گیا ہے۔

تحقیق برطانیہ کے سرکاری فنڈ سے قائم اے آئی سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کی معاونت سے کی گئی۔ اس میں انکشاف ہوا کہ اے آئی چیٹ بوٹس نے انسانوں کی دی گئی ہدایات کو نظرانداز کیا اور حفاظتی نظاموں کو چکمہ دیا۔

دی گارجئن کے مطابق رپورٹ میں 700 واقعات کی نشاندہی کی گئی۔ اکتوبر سے مارچ کے دوران ان غلط رویوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔ کچھ ماڈلز نے بغیر اجازت ای میلز اور فائلیں حذف کر دیں۔

اے آئی کی اس چالاکی نے عالمی سطح پر نگرانی کے مطالبات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ خاص طور پر جب سلیکون ویلی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو اقتصادی انقلاب کے طور پر فروغ دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کے چانسلر نے شہریوں کو اے آئی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں